اسلام آباد ستمبر 4(ٹی این ایس): چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج (منگل کو)سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری ہسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس،اسلام آباد کی کچی آبادیوں سے متعلق کیس،لاہور میں بل بورڈز اتارنے سے متعلق ازخود نوٹس اورغیر فعال ٹریبونلز،عدالتوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے علاوہ ملک میں بڑھتی شرح آبادی سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج سپریم کورٹ میں ہوگی جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔