ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب (COMCEP) کی کمانڈ سنبھال لی

 
0
419

اسلام آباد نومبر 12 (ٹی این ایس): ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔ آپ بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب بہاولپور سے لیکر وزیر آباد تک پاک بحریہ کی یونٹ اور ا سٹیبلیشمنٹ کے نگرانِ اعلیٰ اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہونگے۔
ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
ان کی کمانڈ تقرریوں میں پی این ایس جلالت اور پی این ایس ٹیپو سلطان کے کمانڈنگ آفیسراورپی این ایس سیف F-22P فریگیٹ کے کمیشننگ کمانڈنگ آفیسر کی تقرریاں شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں کیپٹن ٹریننگ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ویلفیئر اینڈ ہاوسنگ) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (پرسنل) کی تقرریاں شامل ہیں۔
آپ یو ایس نیو سینٹ بحرین میں بطور ڈائریکٹر آپریشنز اینالیسز سیل بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز بر طانیہ کے گریجویٹ ہیں۔ایڈمرل کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپکو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

تبدیلی کمانڈ کی تقریب نیول کمپلیکس والٹن، لاہور میں منعقد کی گئی جہاں ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ کی ذمہ داریاں سینٹرل پنجاب کے حوالے کی۔ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ہیڈ کوارٹر زکمانڈر سینٹرل پنجاب کے اسٹاف افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ کمانڈ سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے یادگار شہدائپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، سیلرزاور پاک بحریہ کے سویلین کی بڑی تعداد شریک تھی۔