راولپنڈی (ٹی این ایس) سی سی ڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو قائم ہوئے 01 سال مکمل ہوچکا ہے

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) سی سی ڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو قائم ہوئے 01 سال مکمل ہوچکا ہے

تفصیلات کے مطابق 01 سال کے دوران راولپنڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی،

سال 2023 اور سال 2024 کی نسبت سال 2025 اور سال 2026میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،

رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 71فیصد کمی ریکارڈ کی گئی دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 51 فیصد اور 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،
01 سال کے دوران 92 سے زائد گینگز کے 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 05 کروڑ روپے سے زائد نقدی،لاکھوں روپے مالیتی موبائل اور لیب ٹاپ، 26 گاڑیاں، 250سے زائد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے گئے،
ملزمان سے 15 کلاشنکوفیں، 98 سے زائد پسٹل، رائفلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں،
01 سال کے دوران 60 سے زائد خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ،