اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد سے ملاقات۔

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد سے ملاقات۔ ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی اور باہمی کوآرڈینیشن پر تبادلہ خیال ۔ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کیلئے جدید اقدامات کا فیصلہ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، انفارمیشن شیئرنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی موٹروے پولیس عمران شاہد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی امور اور باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مو¿ثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاو¿ کو بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔ مزید برآں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، انفارمیشن شیئرنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کے ساتھ میٹنگ کی ۔انہوں نے ٹریفک نظام میں مزید بہتری، لائسنسنگ دفاتر اور خدمت مراکز میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آباد نے سی ٹی او اسلام آباد کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کے لیے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز متعارف کروائے جائیں، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مو¿ثر پلاننگ کی جائے، اور لائسنسنگ کے عمل کو مزید شفاف، آسان اور تیز بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہی مہمات چلائی جائیں اور خلاف ورزیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔مزید براں آئی جی اسلام آباد نے پبلک سروس ڈیلیوری کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وسائل کے مو¿ثر استعمال، عملے کی بہتر تعیناتی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں، تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔مزید براں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 عائشہ جمیل کے ساتھ میٹنگ میں آئی ٹی پی ایف ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منعقد کیے جانے والے آگاہی سیمینارز اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ ایف ایم ریڈیو پلیٹ فارم کو ٹریفک آگاہی، شہریوں کی رہنمائی، روڈ سیفٹی کے اصولوں کی ترویج اور پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے۔ مزید برآں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ٹریفک قوانین، ذمہ دار شہری ہونے اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ پروگرامز ترتیب دینے پر بھی زور دیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، شہری دوست اور مو¿ثر پولیسنگ کے ذریعے دارالحکومت میں ٹریفک نظام اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے گا