راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی فوری کارروائی، 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کر لیا،متن مقدمہ کے مطابق مدرسے کے معلم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہنے کی وجہ سے میرے بیٹے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا،متاثرہ طالب علم کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، بچے اس قوم کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔













