پہلی انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ

 
0
332

لاہور 13مئی(ٹی این ایس) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چمپئن شپ ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی، پہلے روز بوائز اور گرلز کے مقابلے رات گئے تک جاری رہے، نتائج کے مطابق 45کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں فیصل آبا د کی لائبہ شفیق نے گوجرانوالہ کی حُریہ، ڈی جی خان کی ثانیہ اسماعیل نے ملتان کی علینہ، راولپنڈی کی روما یوسف نے ساہیوال کی فاریہ زبیر اور لاہور کی رابعہ بصری نے بہاولپور کی ثانیہ غلام مصطفی کو شکست دیکر کوالفائنگ راؤنڈ جیت لیا۔بوائزانڈر 16کے32کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں فیصل آباد کے احتشام حسن نے راولپنڈی کے ریان علی ، لاہور کے حمزہ شاکر نے ساہیوال کے علی اسد کو ، بہاولپور کے صبغت اللہ نے ڈی جی خان کے شہباز ، ملتان کے علی رضا نے سرگودھا کے وہاض اور ملتان کے زین نے بہاولپور کے رضوان احمد، 49کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ڈی جی خان کے شاہ احمد نے بہاولپور کے عبدالرشید، 56کلوگرام میں راولپنڈی کے ظہور احمد نے ساہیوال کے علی حیدر کو شکست دیدی،مقابلوں کے دوران شائقین اورباکسرز کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کو خوبصورت کھیل پیش کرنے پر بھرپور داد دی