کراچی13مئی(ٹی این ایس)رمضان سے قبل اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کا رمضان سے قبل جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں فرہاد، بابرعلی، جنید، محمد نعمان، بادشاہ، عبداللہ شاہ، طلحہ، محمد عدنان اور افضل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔













