راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈی ایس پی یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں سی سی ڈی ٹیم اٹک کی کامیاب کاروائی

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈی ایس پی یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں سی سی ڈی ٹیم اٹک کی کامیاب کاروائی ۔
محترمہ مریم نواز سی ایم پنجاب، جناب عبدالکریم انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، جناب محمد سہیل ظفر چٹھ سربراہ سی سی ڈی پنجاب لاہور کے ویژن کے مطابق اور میڈم بینش فاطمہ ریجنل آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کی ہدائیت پر یاسر مطلوب کیانی ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک اور عمران حیدر انسپکٹر ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک نے ضلع اٹک اور ضلع راولپنڈی کے38 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اصل مالکان/حقداران کو آفس میں بلوا کر ان کے حوالے کر دیے۔ کامیاب کاروائی پر سی سی ڈی ٹیم اٹک کو سربراہ سی سی ڈی پنجاب لاہور اور ریجنل آفیسرراولپنڈی کی طرف سے شاباش۔
یاد رھے چند روز قبل سی سی ڈی ٹیم اٹک نے دوران چیکنگ ملزمان سے پولیس مقابلہ ھوا جس میں سی سی ڈی ٹیم نے ڈی ایس پی یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں انسپکٹر عمران حیدر و ٹیم نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے بعد ازاں دوران تفتیش 38 موٹرسائیکل برآمد کئے ۔