گنجمنڈی موہن پورہ مارٹ پر ڈکیتی و قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد

 
0
277

راولپنڈی فروری 05 (ٹی این ایس): گنجمنڈی موہن پورہ مارٹ پر ڈکیتی و قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان رحمت اللہ اور اختر علی نے مارٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مالک نوید اکرم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واردات پر نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ واردات کا مقدمہ ڈکیتی معہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گنجمنڈی میں درج کیا گیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او وارث خان، سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی اور ٹیم نے ملزمان کو 05 یوم میں گرفتار کیا، پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے قانون شکنوں کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش، سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی، سی پی او راولپنڈی