ظفر حجازی پر فرد جرم 4اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔

 
0
1971

اسلام آباد ، ستمبر 26 (ٹی این ایس):  سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے ریکارڑ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

منگل کو عدالت نے ریکارڑ ٹمپرنگ کیس کی سماعت کی تو ملزم ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزم کو مقدمہ کے چالان کی کاپی فراہم کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں تاکہ ان پر فرد جرم عائد کی جائے ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نےرمضان مل کے ریکارڑ کو مسخ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔