میجر جنرل زاہد حامد لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر سرجن جنرل پاکستان آرمی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر

 
0
2096

راولپنڈی ،ستمبر 26 (ٹی این ایس): آئی ایس پی آر نےپاک  فوج میں بعض افسران کو ترقیاں دینے کے علاوہ چند نئی  تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جن کےتحت لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سرجن جنرل پاک فوج جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر کر دئیے گئے۔

آئی ایس پی آر  کی طرف سے  ان تبدیلیوں سے متعلق جاری تفصیلات کے مطابق زاہد حامد  کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئ ہے اور  ساتھ ہی سرجن جنرل پاک فوج  بھی مقرر کر دیا گیا  ۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارجو اسوقت کور کمانڈر ملتان کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔