اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سواں اور رورل زون کے افسران سے میٹنگ

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آ باد قاضی علی رضا کی سواں اور رورل زون کے افسران سے میٹنگ۔جرائم کے خاتمے کےلئے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتو ں میں بھجوائیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آ پر یشنزاسلام آ باد قاضی علی رضا نے سواںزون اور رورل زون کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ایس پی سواںزون خرم اشرف اور ایس پی رورل زون ذیشان علی ،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزاسلام آ بادقاضی علی رضانے تمام افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں،جرائم پیشہ گروہ کے لاپتہ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے،رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں کو بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی