اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران881 افراد، 422 گھرانوں ،35 ہوٹلوں،54 دکانیں، 326 موٹر سائیکلوں اور 116گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 39 مشکوک افراد اور 31موٹر سائیکلوں کو بھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 130گرام آئس اورایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران881 افراد،422گھرانوں، 35ہوٹلوں، 54 دکانیں، 326موٹر سائیکلوں اور 116گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 39 مشکوک افراد اور 31موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 130 گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمدکیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں۔