تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست ،سماعت دس اکتوبرتک ملتوی کردی گئی ۔۔

 
0
444

اسلام آباد ستمبر27 ( ٹی این ایس ) چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست پرسماعت کی ۔۔ تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان کی جگہ جونیئروکیل شاہد نسیم گوندل  پیش ہوئے ۔۔ شاہد گوندل نے بتایا کہ بابراعوان سپریم کورٹ میں کیس میں مصروف ہیں۔ جس پرچیف الیکشن کمیشنرنے کہا کہ بابراعوان کا انتظارکیا جائے یا سماعت ملتوی کردیں۔  شاہد گوندل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا  الیکشن کمشین نے منظورکرلی ۔۔ کیس کی آئندہ سماعت دس اکتوبرکوہوگی