اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن۔ 434 افراد، 155 گھروں،37 ہوٹلز، 92 دکانیں، 186موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا

 
0
10

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشن۔ 434 افراد، 155 گھروں،37 ہوٹلز، 92 دکانیں، 186موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 16 بوتلیں شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 434 افراد، 155 گھروں،37 ہوٹلز، 92 دکانیں، 186موٹر سائیکلوں اور 71گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور27موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات میںمنتقل کیا گیا، اسی طرح شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 16 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئیں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں۔