اسلام آباد (ٹی این ایس) منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاون

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس) منظم جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاون۔ تھانہ پھلگراں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ایک منظم اور متحرک گینگ کے چار خطرناک ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان قتل، رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور پیٹرول پمپ پر ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔تھانہ پھلگراں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران ایک منظم اور متحرک گینگ کے چار خطرناک ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان قتل، شاپ رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور پیٹرول پمپ پر ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکلز، متعدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سنیچنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 یا متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ جرائم کے خاتمے اور محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔