اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ مالدیپ ; فائنل میں پاکستان کی افغانستان کو شکست

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان فٹبال ٹیم نے مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر باقاعدہ طور پر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔اس تاریخی فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف افغانستان کو 0-2 سے پچھاڑ کر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش سے میچ ڈرا کھیلا، میزبان مالدیپ کو 0-3 سے ہرایا اور افغانستان کو گروپ میچ اور فائنل دونوں میں 0-2 سے شکست دی۔ یہ پاکستان کی فٹبال تاریخ کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل پاکستان 1952 میں بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح رہا تھا، جبکہ 1962 کے مردیکا کپ (ملائیشیا) میں ٹیم رنرز اپ رہی تھی۔ ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی زیرِ نگرانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فائنل اور گروپ میچز میں عمر نواز اور ہارون حمید کی شاندار اسکورنگ اور شائق دوست کے بہترین پاسز نے پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستانی گول کیپر اور دفاعی لائن نے فائنل میچ میں افغان فارورڈز کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا اور کلین شیٹ کے ساتھ ٹرافی اٹھائی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین محسن گیلانی نے اس تاریخی ٹائٹل فتح پر پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین محسن گیلانی کی جانب سے فائنل سے قبل ہی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خصوصی نقد انعام کا اعلان کیا گیا ، جس میں ٹرافی جیتنے کے بعد مزید اضافے کی توقع ہے۔پاکستان فٹبال اسکواڈ ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے بعد کل (11 جون 2026) مالدیپ سے پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔قومی ٹیم 11 جون 2026 کو مالے (Malé) ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے اڑان بھرے گا۔ ٹیم کنیکٹنگ فلائٹس کے ذریعے 11 اور 12 جون کی درمیانی رات یا جمعہ کی صبح تک پاکستان پہنچے گی اسکواڈ میں شامل زیادہ تر لوکل کھلاڑی اسلام آباد (ایئرپورٹ) اور لاہور پہنچیں گے جہاں فٹبال فیڈریشن اور مداحوں کی جانب سے فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا شیڈول اسکواڈ میں شامل غیر ملکی کلبز کی نمائندگی کرنے والے اوورسیز کھلاڑی جیسے عیسیٰ سلیمان، یوسف بٹ اور عادل نبی مالدیپ سے براہِ راست اپنے متعلقہ ممالک برطانیہ اور یورپ کے لیے روانہ ہو جائیں گے