اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹرمظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹرمظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا دو افسران (پائلٹس) 13 رینجرز سمیت 19 شہید’ آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے دوران فنی خرابی پیش آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، شھدا میں کرنل امجد لطیف’ میجر حافظ عبدالمجید ‘ ایس ایم منیر ‘ حوالدار امانت ‘حوالدار آر نگین ‘ حوالدار عالمگیر’ محمد اصغر’ خالد محمود ‘ گلریز خان ‘فہیم اختر ‘عبداللہ ‘عبدالمالک’ حارث محمود’ محمد شہباز’ ارسلان ایوب ‘خرم ممتاز ‘محمد دلاور ‘اظہر شہزاد ‘محمد عقیل اقبال شامل ہیں’ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے’ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے