اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 473 افراد،206 گھرانوں،13 ہوٹلوں، 44 دکانیں، 269 موٹر سائیکلوں اور78 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد ،تین گاڑیاں اور 27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 473 افراد،206گھرانوں،13 ہوٹلوں، 44دکانیں، 269 موٹر سائیکلوں اور78 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد ،تین گاڑیاں اور27 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں













