ہری پور (ٹی این ایس) ہریپور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، محلہ سواتیاں کی رہائشی کے پیچھے گھر داخل ہونے کی کوشش کرنے ،حراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
3

ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی کو واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کیے۔ اس سلسلے میں آئی ٹی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی اور انچارج آرگنائزڈ کرائم یونٹ سعید شاہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں*

*جنہوں نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم سفیر احمد ولد عزیز الرحمان، سکنہ بصیرہ حویلیاں حال چھوہر روڈ کو گرفتار کر لیا۔
مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعات 354، 500 اور 506 تعزیراتِ پاکستان مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے*

ہری پور ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے، چھیڑ چھاڑ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔