اسلام آباد (ٹی این ایس) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے خیبر پختونخواہ جیولرز آیند سمال چیمبرز کے وفد کی ملاقات ، ٹیکس سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے خیبر پختونخواہ جیولرز آیند سمال چیمبرز کے وفد کی ملاقات ، ٹیکس سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

ملاقات میں پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر ،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئر مین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت دیگر شریک ہوئے،

ملاقات میں وفد نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو ایف بی آر کی طرف سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،

وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی حکومتی ریونیو میں اضافے اور ٹیکس کی ادائیگی کیلے تیار ہے،

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ فیڈریشن مسائل کو متعلقہ حکومتی فورمز پر اٹھائے گی

بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلے ہم سب کمر بستہ ہیں،