اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرانس روانہ۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور سی ڈی اے مزدور یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسد محمود بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہو گئے۔ یہ کانفرنس عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور گرین اکانومی کی طرف منصفانہ منتقلی اور مستقبل کی حکمت عملی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 1400 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جبکہ جنوبی ایشیا کی نمائندگی پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود کریں گے،روانگی سے قبل انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھ سمیت پاکستان بھر کے مزدوروں خصوصا سی ڈی اے ملازمین کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ بین الاقوامی فورم پر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیاء کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے،انھوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خصوصا گرین اکانومی کی طرف منتقلی سے مزدوروں کو درپیش مسائل اورتحفظات کو اجاگر کیا جائے گاکیونکہ گرین اکانومی کی طرف منتقلی سے مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے اس لیے اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی میٹنگز میں ورکرز کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے بین الاقوامی سہولت کار تنظیموں SASE اور FES سمیت ٹریڈ یونینز خصوصاً قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس میں نمائندگی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔