نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال ،ریاست کیخلاف مسلح محاذآرائی ،تخریب وفساد اور دہشت گردی کی تمام صورتیں قطعی حرام ہیں،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

 
0
497

لاہور، ستمبر 27 (ٹی این ایس):  پاکستان علماء کونسل کے  مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلام کے نام پر دہشت گردی ، قتل وغارت گری اور فرقہ واریت خلاف اسلام ہے اور تمام مکاتب فکر اس سے اظہار برأت کا اعلان کرتے ہیں۔ ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر ،جامع مسجد گول فیصل آباد میں علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انھوں نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال ،ریاست کیخلاف مسلح محاذآرائی ،تخریب وفساد اور دہشت گردی کی تمام صورتیں قطعی حرام ہیں۔شرانگیز اور دل آزار کتابوں ،پمفلٹوں اور تحریروں کی اشاعت وترسیل پر لگائی جانے والی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔تمام مکاتب فکر کے اکابرین ،مقامات مقدسہ اور عبادت گاہوں کے احترام وتحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کیلئے جدوجہد ہمارا قومی فریضہ ہے۔دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے آپریشن رد الفساد کو بلاتفریق جاری رکھا جائے ۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام  اس کانفرنس سے مولانا یوسف انور،مولانا شاہ نواز فاروقی، صاحبزادہ پیر فیض رسول ،مولانا سعید احمد اسعد،مولانا یٰسین ظفر،مفتی محمد طیب ،مولانا ریاض کھرل ،مولانا عبد الرشید حجازی،مولانا عبد المعید ،پروفیسر شمس الرحمن،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا عزیز الرحمن رحیمی، ڈاکٹر ممتاز حسین ،حسنین شیرازی،علامہ نصرت حسین،علامہ عقیل عباس، مولانا حق نواز خالد،سابق ڈائریکٹر کالجزرانامنوراحمد خاں،مفتی حفظ الرحمن بنوری، صاحبزادہ خالد محمود قاسمی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا خالد محمود سرفرازی، مولانا عبید الرحمن ضیاء،علامہ محمد یونس حسن،مولانا محمد نواس،قاری شبیر احمد عثمانی،سیکرٹری ڈسرکٹ بار میاں مہران طاہر،میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،ڈاکٹر افتخار نقوی،مفتی شاہد جمیل ،مفتی عارف جمیل ،حافظ محمد شعبان صدیقی،حافظ محمدطیب قاسمی،مولانا عبد المنان عثمانی، مولانا محمد مشتاق لاہوری،قاری احمد علی ندیم ،مولانا عمر قاسمی ودیگر بھی شریک تھے۔ کانفرنس کے کے بعد چیئرمین پاکستان علما ء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے دیگر مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کا عزم کرتے ہیں اور اسلام کے نام پر پھیلائی جانے والی بدامنی ،انتشار کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیخلاف بیرونی سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ تمام مکاتب فکر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب اورآپریشن رد الفسادکی کامیابی کیلئے علماء نے منبر ومحراب سے کلیدی کردار اداکیا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی ،فرقہ واریت کی نہیں بلکہ اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔آئین پاکستان کے مطابق ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں ان کے حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان کے تمام مسلکوں اور مکاتب فکر کے نمائندہ علماء شرعی دلائل کی روشنی میں اتفاق رائے سے خود کش حملوں کو حرام ہیں اورخود کش حملے کرنے والے ،کروانے والے اور ان حملوں کی ترغیب دینے والے اور ان کے معاون پاکستانی اسلام کی رو سے باغی ہیں ۔کانفرنس میں تمام مکاتب فکر نے دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کیخلاف داخلی وخارجی سازشوں کو ۔علماء کانفرنس میں 26مئی 2017 ؁ء کو اسلام آباد میں جاری کئے گئے تمام مکاتب فکر کے علماء کے مشترکہ فتویٰ کی توثیق کی گئی۔