پی ایس او کی پاور کمپنیوں سے وصولیاں 276 ارب روپے تک پہنچ گئیں

 
0
3284

لاہور نومبر 16(ٹی این ایس)پاکستان اسٹیٹ آئل کی پاور کمپنیوں سے وصولیاں 276 ارب روپے تک پہنچ گئیں، کمپنی نے فرنس آئل کی فروخت بند کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کو اس وقت دوہری مشکلات کا سامنا ہے ، ایک طرف تو پاور کمپنیوں نے حکومت کے کہنے پر فرنس آئل پر چلنے والے تمام پلانٹس کو بند کر دیا ہے جس سے پی ایس او کے پاس اس وقت وافر مقدار میں فرنس آئل کا سٹاک جمع ہوچکا ہے جبکہ ابھی درآمدی فرنس آئل کی آمد بھی جاری ہے ۔دوسری جانب پاور کمپنیاں جن میں حبکو ، کیپکو اور جینکوز شامل ہیں پہلے سے خریدے گئے 276 ارب روپے کے فرنس آئل کی ادائیگیاں نہیں کررہی ہیں جس کے باعث پی ایس او کی کل وصولیاں اس وقت 306 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں جس میں ایس این جی پی ایل کے 4 ارب 60 کروڑ اور قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 15 ارب 60 کروڑ بھی شامل ہیں ۔