وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوارکانام کل  تک سامنے آجائےگا: علیم خان

 
0
336

لاہور، اگست 16 (ٹی این ایس):   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم  خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوارکانام کل  تک سامنے آجائےگا۔

انھوں نے کہا ہے کہ کل بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوارکانام 17اگست تک سامنے آجائےگا، گورنرہاوس کوعوامی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوارکے نام کااعلان عمران خان کریں گے۔