جس ملک کا وزیرخزانہ ہی کرپٹ ہو اس ملک کا معاشی نظام کس طرح درست سمت میں چل سکتاہے ،حکمرانوں سے لوٹا گیا پیسہ واپس لیکر ملکی معیشت کو درست کرنے کیلئے خرچ کیا جائے،ایازمیمن موتی والا

 
0
341

کراچی ، ستمبر 27 (ٹی این ایس)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ حکمرانوں سے لوٹا گیا پیسہ واپس لیکر ملکی معیشت کو درست کرنے کے لیے خرچ کیا جائے ،وقت نے یہ ثابت کردیاہے کہ ملکی معیشت کیوں زوال پزیر ہوئی صاف ظاہرہے کہ جس ملک کا وزیرخزانہ ہی کرپٹ ہو اس ملک کا معاشی نظام کس طرح درست سمت میں چل سکتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجرالائنس کے ایک وفد سے ہونے والی ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ اسحق ڈار نے جو اس ملک کی معیشت اور عوا م کے ساتھ کیا آج وہ اس کی سز بھگت رہاہے ،مگر ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ صرف ایک ہی وزیرایسا نہیں ہے بلکہ اس حکومت کاآوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے،وزیرخزانہ سے لیکر وزیرتجارت تک کسی کو تاجروں کے مسائل کی فکر نہیں ہے ،اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ خالی سزا سے کام نہیں چلے گا اس ملک کا لوٹا گیا پیسہ بھی واپس لانا ہوگا،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے بیرون ملک میں لگائے گئے سرمائے کا پوچھنا کوئی غلط کام نہیں ہے اگر ان کا پیسہ جائز ہے تو حکمرانوں کو پھر ڈرنا نہیں چاہیے اگر انہوں نے عوام کو لوٹ کر یہ دولت کمائی تو پھر قانون ایسے حکمرانوں کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ آئندہ کوئی اس ملک کے قومی خزانے کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے شاہی پروٹول پر اربوں روپے لٹائے جارہے ہیں دوسری جانب مائیں بھوک اور غربت کے باعث بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ ایسے حکمرانوں سے نجات حاصل کیے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ جو کام حکومت کے کرنے کے تھے وہ فوج نے کیے ،اس ملک میں فوج سے بڑھ کر کوئی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ملا جبکہ سیاستدان اس ملک کی سیاست میں صرف لوٹ مار کرنے کے لیے ہی آتے ہیں ،ان لوگوں نے سیاست کو کاروبار بنالیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ ملکی درآمدات ہو یا برآمدات کسی بھی شعبے کا حال ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ان اداروں پر بیٹھے وزراکی توجہ مال بنانے اور سمیٹنے پر زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکلنے کے قریب ہے۔