اسلام آباد (ٹی این ایس) علی مظفر کی پہلی سولو نمائش “ری اینٹری” کا سترنگ آرٹ گیلری، اسلام آباد میں شاندار افتتاح

 
0
7

اسلام آباد، 8 جولائی 2026 (ٹی این ایس) علی مظفر کی پہلی سولو نمائش “ری اینٹری” کا سترنگ آرٹ گیلری، اسلام آباد میں شاندار افتتاح

ری اینٹری” میں علی مظفر نے واپسی، شناخت اور یادداشت کے موضوعات کو منفرد انداز میں پیش کیا

نمائش میں جدید مصوری، پرنٹ میکنگ اور مجسمہ سازی کے فن پارے شامل ہیں،نمائش 26 جولائی جاری رہے

 : پاکستانی معاصر مصور علی مظفر کی پہلی سولو آرٹ نمائش “ری اینٹری (Reentry)” کا افتتاح سترنگ آرٹ گیلری، سرینا ہوٹلز اسلام آباد میں کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کیا، جبکہ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات، آرٹ کے شائقین اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز بولانی نے علی مظفر کے فن کو سراہا اور کہا کہ “ری اینٹری” ان کی تخلیقی صلاحیت، جدت، فنی بصیرت اور منفرد اندازِ اظہار کا شاندار مظہر ہے، جو ناظرین کو گہرے فکری مکالمے کی دعوت دیتا ہے۔

سترنگ آرٹ گیلری کی ڈائریکٹر اسما راشد خان نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان میں علی مظفر کی پہلی سولو نمائش ہے، جس میں واپسی، خود شناسی، شناخت، یادداشت اور تبدیلی جیسے موضوعات کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فن پارے ناظرین کو غور و فکر، مشاہدے اور تخلیقی اظہار کے نئے زاویوں سے روشناس کراتے ہیں۔

اپنے بیان میں علی مظفر نے کہا کہ ان کے فن کا مقصد صرف تصویریں تخلیق کرنا نہیں بلکہ ناظرین کے لیے ایک ایسا بصری اور فکری تجربہ پیدا کرنا ہے جو انہیں مختلف احساسات اور خیالات سے جوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واپسی کے بعد نئے مواد، رنگوں اور تکنیکوں کے ساتھ کام کرنے سے ان کے فن میں مزید وسعت اور گہرائی آئی ہے۔

نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے یادداشت، نقل و حرکت، شناخت، تعلق اور انسانی تجربات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ نمائش 26 جولائی 2026 تک سترنگ آرٹ گیلری، سرینا ہوٹلز اسلام آباد میں جاری رہے گی، جہاں آرٹ کے شائقین اور عام شہری علی مظفر کے منفرد فن پاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔