مذہبی اسکالر خانم طیبیہ بخاری کو حادثہ، معمولی چوٹیں آئیں۔

 
0
1446

لاہور،ستمبر 28 (ٹی این ایس) : مشہور مذہبی اسکالر خانم طیبیہ بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ اطلاعات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر خانم طیبیہ بخاری لاہور سے اسلام آباد جارہی تھیں کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر ان کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے موٹر وے سے اتر گئی۔

حادثے میں ڈرائیورکوچوٹیں آئیں جبکہ خانم طیبہ بخاری کو معمولی زخمی ہوئی۔ حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور خانم طیبہ کو پنڈی پھٹیاں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں انکو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔