ارجنٹائن کے بائیکر نے محض ایک سیلفی کے لیے زندگی خطرے میں ڈال دی

 
0
374

ارجنٹائن ،ستمبر 29(ٹی این ایس):ارجنٹائن کے ایک موٹر سائیکل سوار نے سوشل میڈیا کے لیے ایک سیلفی بنانے کے واسطے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوا ن نسل میں سوشل میڈیا کے لیے خطرناک سیلفیاں بنانے کا رواج جڑ پکڑ چکا ہے ۔بہت سے نوجوان اپنے اس جنون کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹائن میں بھی پیش آیا جہاں ایک نوجوان بائیکر نے چلتی ہوئی بائیک سے سیلفی لی ۔یوں اس نوجوان نے محض ایک سیلفی کے لیے زندگی خطرے میں ڈال دی۔یہ سٹنٹ اس قدر خطرناک تھا کہ
معمولی سے غلطی بھی نوجوان کے لیے موت کا پیغام بن سکتی تھی۔