بلاول بھٹو اورآصف زرداری کا خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ

 
0
353

اسلام آباد ستمبر 28 (ٹی این ایس) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔ آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔