خواجہ آصف جیسے وزیرخارجہ کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔عمران خان

 
0
465

اسلام آباد ستمبر 28(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور انکے حواری بھارت اور امریکا لابی کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروپوں کو تسلیم کرنا ملکی سیکیورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے ۔جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی دانستہ کوشش تھی جس میں انہوں نے پاک فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمنوں سے کئی محاذوں پر نبرد آزما تھی مسلم لیگ ’’ن‘‘ کو شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں وہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کی کوششوں میں سرگرداں ہے انہوں نے کہا کہ شریفخاندان اور انکے حواری امریکا بھارت لابی کی خوشامد میں مصروف عمل ہے کیونکہ شریف خاندان اور انکے حوایوں کے مفادات لوٹا ہوا مال جائیدادیں مغربی ملکوں میں ہے وہ اس کے تحفظ کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کے مسلسل کوشش بھارت امریکہ لابی کو خوش کرنا ہے عسکری گروپوں کے بارے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لئے دھچکا ہے ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں ملک دشمن کی ضرورت نہیں