راولپنڈی اسلام آباد کے مشہورومعروف صحافی، ان کے وکیل اور بیلف پر قاتلانہ حملہ

 
0
784

اسلام آباد اکتوبر 24 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد کے مشہورومعروف صحافی، ان کے وکیل اور بیلف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا صحافی اپنے نجی معاملے کو حل کرنے اپنے رشتہ دار کے گھر گئے تو گھر والے اچانک حملہ آور ہوگئے تفصیلات کے مطابق صحافی طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں ان کی غیر موجودگی ان کے رشتہ دار ان کے والد کو ز دوستی اپنے گھر لے گئے والد چونکہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں لہذا اسی بات سے فائدہ اٹھاتے ہوے رشتہ داروں نے زبردستی کی اور مذکورہ صحافیوں کو جعلی مقدمات میں بھی الجھایا جا رہا ہے اور والد کو بھی حبس بجا میں رکھا ہوا ہے جس پر صحافی نے باسط علیم سیشن جج اسلام آباد ویسٹ ٹو کی عدالت سے رجوع کیا جس پر معزز جج نے فورا احکامات جاری کرتے ہوے بیلف کو روانہ کرنے کی ہدایات کیں جب بیلف مقررہ جگہ پہنچا تو آگے سے گھر کی خواتین نے گندی گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اسی اثنا میں ایک رشتہ دار مسلح افراد کے ساتھ آیا اور آتے ہی حملہ آور ہو گیا دوران جبکہ وہاں موجود خواتین نے وکیل کا بٹوا چرا لیا جس میں ضروری کارڈز اور 63000 ہزار روپے تھے -اس موقع پر موجود بیلف نے 15 پر کال کر دی جنھوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور بیلف نے معزز عدالت کو تمام واقع سے آگاہ کیا جس پر معزز عدالت نے تمام مجرموں کے خلاف کراچی کمپنی تھانہ کے ایس ایچ او شبیر تنولی کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی کے مجرموں کو گرفتار کرکے اٹھائیس تاریخ کو عدالت میں پیش کیا جاے