تھانہ روات پولیس نے خواجہ سراؤں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا

 
0
277

راولپنڈی اکتوبر 24 (ٹی این ایس): تھانہ روات پولیس نے خواجہ سراؤں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او ملک کاشف کی سربراھی میں پولیس ٹیم نے خواجہ سراؤں اور ان کے ڈھولچیوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں زکی ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاکر عرف زکی اسکے ساتھی صدف اسلام اور نعمان شامل ہیں۔ایس پی صدر تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس پی صدر راۓ مظہر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران خواجہ سراؤں نے تھانہ روات پولیس کو بتایا کہ مزکورہ ملزمان ڈانسگ پارٹی سے واپسی پر خواجہ سراؤں اور ان کے عملے سمیت ڈھولچیوں سے نقدی وغیرہ اسلحہ کی نوک پر لوٹ لی جس پر پولیس ٹیم نے تھانہ روات کے علاقہ میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والے زکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ذاکر عرف زکی کو ساتھیوں صدف السلام اور نعمان سمیت گرفتار کیا گیا سی پی او راولپنڈی کو بریفنگ کے دوران ایس پی صدر نے بتایا ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا ملزمان سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے ٹریس ہونے کا امکان ہے جس کیلئے روات پولیس نے تفتیش شروع کردی ھے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔