برمنگھم (ٹی این ایس): برمنگھم میں فیصل ہلز کا کامیاب “میٹ اینڈ گریٹ”، اوورسیز پاکستانیوں کا بھرپور اعتماد
فیصل ٹاؤن گروپ کے آفیشل پریسٹیج پارٹنر تنویر ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع ریجنٹس پارک بینکوئٹنگ ہال میں فیصل ہلز کے حوالے سے ایک شاندار “میٹ اینڈ گریٹ ڈنر” کا انعقاد کیا گیا
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیصل ہلز پر جس بھرپور اعتماد، جوش و خروش اور دلچسپی کا اظہار کیا گیا، وہ اس منصوبے کی ساکھ، معیار اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ سید تنویر حسین شاہ
فیصل ٹاؤن گروپ کے آفیشل پریسٹیج پارٹنر تنویر ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع ریجنٹس پارک بینکوئٹنگ ہال میں فیصل ہلز کے حوالے سے ایک شاندار “میٹ اینڈ گریٹ ڈنر” کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں، ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، ایسوسی ایٹ ریئلٹرز، معزز مہمانوں اور کمیونٹی نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو منصوبے کی جدید منصوبہ بندی، معیاری انفراسٹرکچر، شفاف کاروباری پالیسی اور مستقبل کے روشن امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب کے دوران شرکاء اور سرمایہ کاروں کے درمیان مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی، جبکہ باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تنویر ایسوسی ایٹس کے سی ای او سید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیصل ہلز پر جس بھرپور اعتماد، جوش و خروش اور دلچسپی کا اظہار کیا گیا، وہ اس منصوبے کی ساکھ، معیار اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ہلز اپنی بہترین لوکیشن، جدید سہولیات اور شفاف ترقیاتی وژن کے باعث پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے ایک نمایاں اور قابلِ اعتماد منصوبہ بن چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تنویر ایسوسی ایٹس کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، سرمایہ کاروں، ایسوسی ایٹ ریئلٹرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی بھرپور شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو فیصل ہلز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے روشناس کرانے کے لیے ایسی بامقصد تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔















