اسلام آباد (ٹی این ایس) ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہمیشہ سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ چوہدری محمد یٰسین ملازمین کے باقی ماندہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔ اورنگزیب خان سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے سینکڑوں ملازمین اگلے سکیل میں ترقی پا گئے، پروموشن لیٹرز تقسیم، شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد۔

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے دوسوپچاس ملازمین کوٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی جبکہ سات ملازمین فائر مین سے لیڈنگ فائرمین اور تین ملازمین لیڈنگ فائرمین سے فائر کنٹرول سپروائزرکے عہدوں پرترقی پاگئے اسی حوالے سے سی بی اے کمیٹی فائر بریگیڈ کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،ملک عاصم،اظہارعباسی،خالد محمود،سید مقبول شاہ،سردارمحمدآصف سمیت مختلف سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی سی بی اے کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حق نواز، چیئرمین طارق آفریدی،صدررحیم عباسی،جنرل سیکرٹری نوبت علی چانڈیو،ایڈیشنل چیئرمین ارشدقادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ،سید سرفرازرضوی،چیف میڈیا کوآرڈینیٹر واجد محمود،آفس سیکرٹری محمد فاروق نے ایمرجنسی فائر سروس کے ملازمین کی طویل عرصے سے زیر التوا پروموشنز کروانے پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین اور پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سی ڈی اے مزدور یونین کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے سینکڑوں ملازمین مستفید ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کیا ہے اور عملی جدوجہد کے ذریعے ان کے جائز حقوق دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونین آئندہ بھی پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے نئے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہمیشہ سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروس وفاقی دارالحکومت کا نہایت اہم شعبہ ہے جس کے افسران اور ملازمین شب و روز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انتہائی جانفشانی، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پروموشن ہر ملازم کا بنیادی اور قانونی حق ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ہر اہل ملازم کو اس کا جائز حق بروقت مل سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملازمین کے دیگر زیر التوا مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیں تاکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہو، عوام کو معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں اور ادارے کی کارکردگی بہترہوسکے،تقریب کے اختتام پر کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے ترقی پانے والے تمام ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے گئے۔