اسلام آباد (ٹی این ایس) یونیورسٹی طلبہ پر مشتمل وفد کا تعلیمی و آگاہی دورے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

 
0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس) یونیورسٹی طلبہ پر مشتمل وفد کا تعلیمی و آگاہی دورے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ ۔ٹریفک پولیس افسران نے وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آپریشنل نظام، جدید ٹریفک مینجمنٹ میکانزم، ڈیجیٹل ون ونڈو آپریشنل ہالز اورعوامی سہولیات سے متعلق مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو مختلف شعبہ جات کے طریقہ کار، کارکردگی اور افادیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف جامعات کے طلبہ پر مشتمل وفد نے تعلیمی و آگاہی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس افسران نے وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے آپریشنل نظام، جدید ٹریفک مینجمنٹ میکانزم، ڈیجیٹل ون ونڈو آپریشنل ہالز اور عوامی سہولیات سے متعلق مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو مختلف شعبہ جات کے طریقہ کار، کارکردگی اور افادیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔طلبہ کو ٹریفک مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ای چالان سسٹم، انٹیلیجنٹ ٹریفک مانیٹرنگ، فیلڈ آپریشنز اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گءی، جن کا مقصد روڈ سیفٹی کو فروغ دینا اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو مؤثر بنانا ہے۔وفد کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ڈراءیونگ لاءسنس سمیت دیگر ٹریفک سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وساءل بروءے کار لا رہی ہے۔ اس موقع پر 24/7 پولیس خدمت مراکز اور ڈیجیٹل اسمارٹ وینز کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا، جو مختلف کالجز اور جامعات میں جا کر طلبہ کو لرنر ڈراءیونگ پرمٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کاءنات اظہر خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوءے ٹریفک نظم و ضبط، ذمہ دارانہ ڈراءیونگ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے خاندانوں، دوستوں اور معاشرے میں روڈ سیفٹی کے فروغ اور ذمہ دارانہ ٹریفک رویوں کے سفیر کا کردار ادا کریں۔وفد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جدید نظام، ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور عوام دوست سہولیات کو سراہتے ہوءے کامیاب اور معلوماتی دورے کے انعقاد پر سی ٹی او اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا