اب عمران خان کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا، حنیف عباسی

 
0
353

اسلام آباد ستمبر 28 ( ٹی این ایس ) لیگی رہنماوں کی پی ٹی ائی پر تنقید۔کہتےہیں ایک طرف بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پر  نااہل کر دیا جاتا ہے تو دوسری طرف  منی ٹریل نہ دینے پر معافی کا مطالبہ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران کے لیے آج بڑی بد قسمتی کا دن ہے انہوں نے انگلی کھڑی کر کے نشاندہی کی کہ  انہیں  ہر روز  امپائر یاد آتا تھا ،اوروہ امپائر حینف عباسی ہے ۔اس کیس میں نیا رخ آگیا اور طاہر نواز سامنے آگے ہیں ،گولڈ ستمھ کے بنائے ہوئے کاغذات روز جمع کروائے جاتے ہیں۔ عمران خان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں

وزیرمملکت طلال چوہدری  کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ میں اس ادمی کا کیس چل رہا ہے جو خود کو نیک اور مومن کہتا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو نا اہل کروانے کی خواہش نہیں لیکن ہم اس کی اصلیت دکھانا چاہتے ہیں۔ایک طرف خان صاحب کہتے ہیں غلطی ہے معاف کر دیا جائے لیکن دوسری طرف بیٹے سے تخواہ نہ لینے پر نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔۔طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ کیس کی نوعیت یہ ہے کہ عمران خان نا اہل ہونے جا رہے ہیں،عمران خان نے پشاور میں گندگی کے ڈھیردیئے،کوئی ہسپتال نہیں بنایا۔