داعش کا مبینہ ایجنٹ کراچی کینٹ سٹیشن سے گرفتار

 
0
327

کراچی ستمبر 28(ٹی این ایس)ایف آئی اے کے کاونٹر ٹیرا رزم نگ نے خلیل الرحمان نامی داعش کے ایجنٹ کو کراچی کینٹ سٹیشن سے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں کینٹ اسٹیشن سے داعش سے وابستہ مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔دہشت گرد کی شناخت خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔خلیل الرحمان شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے داعش میں بھرتی کرتا تھا اور مختلف کالعدم تنظیموں کے 50 سے زائد فیس بک پیج بھی چلاتا تھا، ان پیجز پر نفرت انگیز مواد سمیت دیگر چیزیں لوڈ کرتا ۔دہشت گرد کا تعلق اندرون سندھ سے ہے، اس کے قبضے سے 2 موبائل فون، کالعدم داعش کے 2 جھنڈے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔۔دہشت گرد کے خلاف اسلام آباد میں واقع کاؤنٹر ٹیررازم ونگ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔