پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

 
0
494

لاہور ستمبر 28(ٹی این ایس)پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ڈبل سواری کی پابندی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت متعدد پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے علاوہ تمام اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے محرم کے جلوسوں کے راستوں پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر چڑھنے پر بھی پابندی ہو گی جلوسوں کے روٹ پر تمام دوکانیں دسویں محرم کو رہیں گی۔