اسلام آباد، حساس اداروں کا سرچ آپریشن ، دو افغان باشندے گرفتار

 
0
481

اسلام آباد ستمبر 28(ٹی این ایس) اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے اطراف حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا‘سرچ آپریشن میں پانچ ہاسٹل‘ پندرہ ہوٹل اور ایک سو پچپن لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ جمعرات کو حساس اداروں اور وفاقی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغان باشندوں کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ سرچ آپریشن تھانہس بزی منڈی کی حدود آئی ٹین‘ امام بارگاہ اور اطراف میں کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن پانچ ہاسٹل‘ پندرہ ہوٹل اور ایک سو پچپن لوگوں کی تلاشی لی گئی۔