اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا پبلک سروس ڈیلیوری اور جدید پولیسنگ کا جائزہ

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا پبلک سروس ڈیلیوری اور جدید پولیسنگ کا جائزہ۔آئی جی ا کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے امورکا جائزہ لیا گیا،اور سینئرافسران کو ٹائم فریم میں اہم ذمہ داریاں دیں گئیں۔ اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید موثر بنانے، وفاقی پولیس کے ریکروٹمنٹ پراسیس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ،، سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے، جدید پولیسنگ کے فروغ اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی نے تمام سینئر افسران کو واضح ٹائم فریم کے ساتھ اہم ذمہ داریاں اور ٹاسکس سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے، تمام اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور ہر شعبے کی کارکردگی کو مزید موثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی، میرٹ پر مبنی ریکروٹمنٹ، موثر سکیورٹی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پولیسنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت، جوابدہی اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے