حکومت آزادکشمیر سیاحت کو صنعت کا درجہ دے کر آزاد خطہ کی تقدیر بدلے گی،راجہ محمد فاروق حیدر

 
0
291

اسلام آباد ستمبر28(ٹی این ایس)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر آزاد خطہ کے اندر سیاحت کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے سیاحت کو صنعت کا درجہ دے کر آزاد خطہ کی تقدیر بدلیں گے اس مقصد کے لیئے طویل المعیاد منصوبہ بندی کی جا رہی ہے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے شعبہ سیاحت کو ترقی دیں گے جس سے خطہ میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر انتہائی پرامن علاقہ ہے یہاں کا پرامن ماحول سیاحت کے لیئے انتہائی موزوں ہے حکومت آزادکشمیر ریاست کے قدرتی وسائل سے استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے سیاحت کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے ،سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیئے جاندار سیاحتی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کوریڈور کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے جس سے آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور خطہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو جملہ سہولیات مہیاء کی جائیں گی ۔انہوںنے کہا کہ اپنے قدرتی ماحول کے تحفظ اور حسن کو محفوظ بنانے کیلئے اقدمات اٹھارہے ہیں تاکہ سیاحت سے قدرتی ماحول متاثر نہ ہو۔