پاک بھارت تجارت کا حجم 2ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا

 
0
487

اسلام آباد ستمبر 28(ٹی این ایس)گزشتہ مالی سال 2017 کے دوران سارک کے دس رکن ممالک میں سے پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم سب سے زیادہ رہا اور اس دوران ہمسایہ ممالک کی دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی سراک کے دیگر ممالک سے کی جانے والی مجموعی تجارت میں پاک بھارت دوطرفہ تجارت کا تناسب 49 فیصد رہا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان ہے اور دوران سال پاک افغان دوطرفہ تجارت کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارک کے رکن ممالک سے کی جانے والی باہمی تجارت کے اعتبار سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ تجارت کا تناسب 16 فیصد رہا جبکہ سارک کے دیگر رکن ممالک سے کی جانے والی تجارت کی شرح 7 فیصد رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ سارک ممالک سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان کو تنظیم کے دیگر رکن ممالک سے باہمی تجارت میں اضافہ کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات کی ضرورت ہے۔