اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزمحمد جواد طارق نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزٹیسٹ سنٹرجا کرخواتین امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے انتظامات میں، شفافیت اور سہولیات کا جائزہ لیکر تمام مراحل میرٹ، مقررہ ضابطہ کاراور منظم انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزمحمد جواد طارق نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزٹیسٹ سنٹرجا کرخواتین امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے انتظامات میں، شفافیت اور سہولیات کا جائزہ لیکر تمام مراحل میرٹ، مقررہ ضابطہ کاراور منظم انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرزمحمد جواد طارق نے پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین امیدواروں کے فزیکل اوررننگ ٹیسٹ، سکیورٹی انتظامات، امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹرز پری گل ترین کی نگرانی میں لیڈی پولیس افسران خواتین امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے تمام مراحل مقررہ ضابطہ کار کے مطابق ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کروا رہی تھیں، جبکہ انتظامات اور نظم و ضبط کی بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے ٹیسٹ سنٹر میں کیے گئے انتظامات، نظم و ضبط اور امیدواروں کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل شفافیت، میرٹ اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق خوش اسلوبی سے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے خواتین امیدواروں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات میں سایہ دار ٹینٹس، پینے کے صاف پانی، طبی امداد، انتظار گاہوں اوردیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو بہترین ماحول اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزنے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں صرف اہل، باصلاحیت، جسمانی طور پر فٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ بھرتی کے پورے عمل میں شفافیت، غیر جانبداری اور مقررہ قواعد و ضوابط پرعمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا