اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا اوپن ڈور پا لیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچری ، شکا یا ت پرمتعلقہ افسران کو احکا ما ت ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے














