کھوکھوں کی الاٹمنٹ ،سی ڈی اے کا نیا نظام وضع کرنے کا فیصلہ

 
0
185

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے اسلام آباد میں کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لئے باقاعدہ نظام بنانے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں ڈ ائریکٹر اربن پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماسڑ پلان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم اے شامل ہیں ۔کمیٹی شہر میں ایسی جگہوں پر کھوکھے بنانے کی نشاندھی کرے گی جو ماسٹر پلان سے متصادم نہ ہو۔کمیٹی کی تجویز کردہ جگہوں پر نیلام عام کے زریعے لیز پر کھوکھے الاٹ کئے جائیں گے.اس سے قبل کھوکھوں کی الاٹمنٹ کے لئے کوئی واضح نظام موجود نہیں تھا.چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں اوپن سپیسز کی الاٹمنٹ کے لئے بھی کیمٹی قائم کردی.کمیٹی میں ڈ ائریکٹر اربن پلاننگ، ڈ ائریکٹر کواڈنیشن، ڈ ائریکٹرسٹیٹ منیجمنٹ ٹو، ڈ ائریکٹر انفورسمنٹ اور ایس پی ٹریفک شامل ہیں. یہ کمیٹی ایسی جگہوں کی نشاندھی کرے گی جہاں اوپن سپیسز الاٹ کرنے سے ٹریفک یا پیدل چلنے والوں کے لئے دقت نہ ہو۔