کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا:آرمی چیف

 
0
863

راولپنڈی ستمبر 28(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی میں جرات نہیں، ملک دشمن قوتیں غیرملکی ایجنسیوں کی مددریاست مخالف پروپیگنڈا کرتی ہیں، ملک مخالف پروپیگنڈے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں،پاکستان بلوچستان کے بغیرنامکمل ہے،نوجوان منفی تاثرکوختم کریں، نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بلوچستان کے 173 طلباء اورفیکلٹی ممبران کے وفد نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔ پاکستان میں جو”ستان “ہے وہ بلوچستان کے باعث ہے۔ بلوچستان میں امن واستحکام کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم آہنگی کے بغیرپاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے اور یہی جان دینی ہے۔ مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے۔ فخرہے کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔

ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ نوجوان منفی تاثرکوختم کریں اوراپنی تعلیم اور کام پرتوجہ دیکر ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کریں۔ بلوچستان ذہین اور متحرک نوجوانوں سے مالامال ہے۔کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کاقیام بھی اسی سلسلے سے کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندرپارملک مخالف عناصرکے پروپیگنڈے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ملک دشمن قوتیں غیرملکی ایجنسیوں کی مددریاست مخالف پروپیگنڈا کرتی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قوم کے تعاون سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔