کراچی (ٹی این ایس) پیرآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و نقدی برآمد

 
0
5

کراچی (ٹی این ایس) کراچی ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایت پر تھانہ پیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم عرفان اللہ ولد احمد نبی کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے 6 اگست کو قصبہ کالونی میں امین اللہ نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ پہلے ہی درج ہےپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ شب بھی سیکٹر 5-E میں اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کی کوشش کی۔ واقعے کی CCTV فوٹیج میں شہریوں کو ملزمان سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔