ممبئی ،ایلفن سٹون ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ ، 15افراد جاں بحق

 
0
666

 ممبئی ،ستمبر 29(ٹی این ایس): بھارت کے شہر ممبئی کے ایلفن سٹون ریلوے سٹیشن پر بھگڈر کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے ایلفن سٹون ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ بھگدڑ کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔ابتدائی تحقیق اور عینی شاہدین کے مطابق ریلوے سٹیشن کا پل تنگ تھا ،بارش اور رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔