اقوام متحدہ کا لیبیا کی پارلیمنٹ سے انتخابات کے لیے نئے راستے تلاش کر نے کی اپیل

 
0
2724

طرابلس 24 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ نے لیبیا کی پارلیمنٹ سے انتخابات کے انعقاد کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشیر سٹیفنی ولیمز نے مشرقی شہر الگوبہ میں پارلیمنٹ کے سپیکر ایگیلا صالح سے ملاقات کے دوران لیبیا کے ایوان نمائندگان (پارلیمنٹ)سے ملک میں عام انتخابات کے لیے ایک نئی راہ متعین کرنے پر زور دیا۔

انہوں٘ نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں پارلیمنٹ کے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ سیشن میں شرکت کریں اور انتخابات کے لیے نئی تاریخ اور ایک واضح راستہ طے کریں۔

ا نہوں نے کہاکہ قانونی حیثیت کے بحران کا حل صرف بیلٹ باکس کے ذریعے ہی تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں انتخابی عمل کے ساتھ قومی مفاہمت اور عبوری انصاف کے عمل کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔لیبیا میں صدارتی انتخابات 24 دسمبر 2021 کو ہونے تھےتاہم تکنیکی اور قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔